لندن، 13؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متنازعہ بھارتی کاروباری وجے مالیاکے برطانیہ سے حوالگی کے معاملے پرسماعت13جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔یہ معلومات برطانیہ کی کراؤن پرسیکیوشن سروس نے دی ہیں۔آئندہ 13جون کو لندن کے ویسٹمنسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں سماعت کے دوران بھگوڑے کاروباری کی حوالگی کے معاملے میں بھارتی حکام کا موقف دیگی کی جانب سے رکھاجائے گا۔اس سے پہلے سماعت 17 مئی کو ہونی تھی۔دیگی کے ترجمان نے کل کہا کہ اگلی سماعت 13جون کو ہوگی۔سی بی آئی اورای ڈی کی چاررکنی ٹیم اس ماہ کے شروع میں لندن پہونچ گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے کہاتھاکہ ہمارا مقصد ایک مضبوط اور قابل اعتمادکیس تیار کرنے کا ہے اور یہ میٹنگ مسائل کوحل کرنے میں مددکریں گی۔سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے مہیا کرائے گئے دستاویزات کی بنیاد پر دلیلیں دے گی تواس سوال کاجواب دینے کے لئے ایک مشترکہ ٹیم یہاں آئی ہوئی ہے۔سابق کنگ فشرایئرلائنزکے61سالہ سربراہ مالیانے بھارت کے مختلف بینکوں سے9000کروڑ روپے سے زیادہ کاقرض لیاہواہے۔وہ گزشتہ سال مارچ ہی برطانیہ بھاگ کر رہ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے فراڈ کے الزامات میں مالیا کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد برطانوی عدالتوں میں سرکاری حوالگی کا عمل شروع ہوگیاتھا،گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد مالیا کو مشروط ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا۔انہوں نے6.5ملین پاؤنڈ کا ضمانتی بانڈ بھرنے کے علاوہ عدالت کو یہ یقین دلایا تھا کہ وہ حوالگی سے منسلک تمام شرائط کی پیروی کریں ۔ان شرائط میں پاسپورٹ سپرد کرنااورکوئی بھی سفری دستاویزات رکھنے کی پابندی پرعمل کرناشامل ہے۔